کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، دو ملزمان گرفتار

کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، دو ملزمان گرفتار فائل فوٹو کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، دو ملزمان گرفتار

سعید آباد اور بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز نے جرائم کیخلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے سعید آباد اور بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان جہانزیب اور عدنان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم جہانزیب لیاری گرینیڈ حملے، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں شامل ہے جبکہ ملزم عدنان عزیز بلوچ گروپ میں ہونے والی مسلح لڑائی میں ملوث رہا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store