تحریک انصاف کے عمران اسماعیل نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

عمران اسماعیل نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا فائل فوٹو عمران اسماعیل نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے بطور گورنر سندھ عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے گورنر سندھ سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزراء، غیر ملکی سفارتکار اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔

حلف اٹھانے کے بعد عمران اسماعیل سندھ کے 33 ویں گورنر بن گئے ہیں۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی۔

install suchtv android app on google app store