عیدالاضحیٰ پر کھالیں چھیننے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، ڈی جی رینجرز

عیدالاضحیٰ پر کھالیں چھیننے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، ڈی جی رینجرز فائل فوٹو عیدالاضحیٰ پر کھالیں چھیننے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، ڈی جی رینجرز

ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کھالیں چھیننے، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رینجرز اور پولیس افسران نے شرکت کی جس میں عیدالضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

مویشی منڈیوں، کمرشل اور تفریحی مقامات پر سیکورٹی اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں ڈی جی رینجرز نے کہا کہ دہشتگردی اور اسٹریٹ کرائم کے واقعات سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید الضحیٰ پر کھالیں چھیننے، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

install suchtv android app on google app store