فضل الرحمان والی بات غلطی سے ہم کہہ دیتے تو ’را‘ ایجنٹ کہلاتے: فاروق ستار

ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار فائل فوٹو ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار

ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کاکہناہےکہ مولانا فضل الرحمان نے جو کہا اگر غلطی سے ہم میں سے کوئی ایسا کہہ دیتا تو ہمارے خلاف را ایجنٹ کی مہر لگ جاتی۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر مولانا فضل الرحمان کو تقریر میں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا لیکن وہ خوش قسمت ہیں انہیں را کا ایجنٹ نہیں کہا گیا، اگر غلطی سے ہم میں سےکوئی ایسا کہہ دیتا تو ہمارے خلاف را ایجنٹ کی مہر لگ جاتی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے بات چیت ہوسکتی ہے، ان سے غیر واجبی رابطہ ہے، ان سے صوبائی حکومت بنانےپر کوئی بیٹھک یا مکالمہ نہیں ہوا، پیپلزپارٹی سے بہتر ورکنگ ریلیشن کی ہمیشہ ایم کیوایم کی خواہش رہی ہے لیکن گزشتہ دس سالوں میں بے پناہ کرپشن بھی دیکھنےمیں آئی جب کہ پیپلزپارٹی حکومت میں سندھ کےشہری اور دیہی عوام میں فرق بڑھاہے۔

ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یک بار حلقہ 243 خالی تو ہونے دیں، وہاں سے ضمنی انتخابات میں میرے الیکشن لڑنے پر فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔

واضح رہےکہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپوزیشن کے مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اس بار 14 اگست کو یوم آزادی کے طور پر نہیں بلکہ یوم جدوجہد کےطور پر منائیں گے۔

install suchtv android app on google app store