حلقہ پی ایس 104 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا جائے، سعید غنی

حلقہ پی ایس 104 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا جائے، سعید غنی فائل فوٹو حلقہ پی ایس 104 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا جائے، سعید غنی

 

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کراچی سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 104 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عرفان اللہ مروت ہمیشہ دھونس دھمکی اور دھاندلی سے الیکشن جیتتے آئے ہیں۔

کراچی کے حلقہ پی ایس 104 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی ایس 104 کے لوگوں کو عرفان اللہ مروت کی جانب سے چند پولیس افسران کے ذریعے حراساں کیا جارہا ہے۔ عرفان اللہ مروت نے ہمیشہ دھونس دھمکی اور

دھاندلی سے الیکشن جیتا اور اب 25 جولائی کو جھگڑے کا پلان بنایا ہے۔

سعید غنی نے مطالبہ کیا کہ 25 جولائی کو حلقہ پی ایس 104 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر آرمی و رینجرز تعینات کی جائے۔

اس موقع پر (ن) لیگ اور ایم کیوایم کے مقامی رہنماؤں سمیت حلقے کے مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

install suchtv android app on google app store