کراچی: عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج

کراچی: عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کراچی: عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں واقع عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

15 جولائی کو پرانی سبزی منڈی پر واقع عسکری پارک میں جھولا گرنے کے باعث 14 سالہ بچی کشف جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے کا مقدمہ پارک انتظامیہ اور متعلقہ افراد کے خلاف درج کرتے ہوئے اس میں غفلت، لاپرواہی اور قتل خطا کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

 ابتدائی تحقیقات کے مطابق جھولا بولٹ ٹوٹنے اور گراریاں سلپ ہونے کی وجہ سے گرا، المناک واقعے کے بعد عسکری پارک 15 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بلدیاتی اداروں کا پارک کی ملکیت تسلیم کرنے سے انکار

بلدیاتی اداروں نے پارک کی ملکیت سے انکار کردیا ہے، ضلع شرقی کے ڈسٹرکٹ میونسپل کمشنر اختر شیخ کا کہنا ہےکہ عسکری پارک ہماری ملکیت نہیں جب کہ میونسپل کمیشن ڈاکٹر سیف الرحمان نے بھی ملکیت سے انکار کیا ہے۔

2004 میں پرانی سبزی منڈی یہاں سے سپر ہائی وے منتقل ہوئی تھی، اس سے پہلے پارک کی جگہ کے ایم سی کی ملکیت تھی۔

عسکری پارک کی زمین کا معاہدہ 19 مئی 2005 کو طے پایا، ذرائع کے مطابق پارک بنانے کے لیے زمین کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن سے 99 سال کے لیے لیز پر لی گئی تھی۔

معاہدے کے مطابق پارک تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا تھا اور انٹری فیس بھی نہیں رکھی جاسکتی تھی لیکن اس کے باوجود پارک کی زمین پر شادی ہال قائم کر کے اسے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔

install suchtv android app on google app store