فاروق ستار کی پریس کانفرنس بدنظمی کا شکار

فاروق ستار کی پریس کانفرنس بدنظمی کا شکار فائل فوٹو فاروق ستار کی پریس کانفرنس بدنظمی کا شکار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس بدنظمی کا شکار ہوگئی۔ پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کی خواتین اور متاثرہ خواتین آپس میں لڑ پڑیں اور شدید ہنگامہ آرائی کی۔

ہنگامہ آرائی سرکاری کوراٹر خالی کرانے کے معاملے پر ہوئی۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ گھر خالی نہیں کروں گی، بچوں سمیت جان دے دوں گی۔ مسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن ایم کیو ایم نے کبھی ہمارا یہ مسئلہ حل نہیں کیا۔

جس پر ایم کیو ایم خواتین کا کہنا تھا کہ آپ کا معاملہ الیکشن کے بعد دیکھیں گے، جس کی بعد خواتین آپس میں لڑ پڑیں۔ ایم کیو ایم کی خواتین نے متاثرہ خواتین کو روکا، دھکے مارے اور پریس کانفرنس سے باہر نکال دیا اور ایم کیو ایم کی خواتین کی جانب سے کیمرے بند کرانے کی کوشش بھی کی گئی۔

اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ مختلف حکومتوں نے ملازمین کیلئے کچھ نہیں کیا لیکن ہم لوگوں کو بے دخل نہیں ہونے دیں گے۔ یہ ایم کیو ایم کے کارکن نہیں مخالفین کی چالیں ہیں۔ ہم ان کی تقریبات کو خراب نہیں کرتے لیکن ہمارے مخالفین ہماری تقاریب خراب کرتے ہیں۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ آپ بے فکر ہو جائیں ہم عدالت میں یہ کیس لے کر جائیں گے اور لڑیں گے، اس مسئلے کے حل کیلئے ہم جلد اچھے وکیل سے رابطہ کریں گے۔

 

install suchtv android app on google app store