سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع

سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع فائل فوٹو سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں پاکستان رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کر دی ہے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی اختیارات میں اس سال 10 جولائی سے 10 نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی رو سے ملنے والے خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز قانونی طور پر جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store