شہر کراچی کے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں

 شہر کراچی کے لوگ پینے کے صاف پاني سے محروم ہیں فائل فوٹو شہر کراچی کے لوگ پینے کے صاف پاني سے محروم ہیں

دریا کے کنارے پر بسنے والے شہر کراچی کے لوگ پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہيں۔

 کلفٹن کے علاقے شاہ رسول اور نیلم کالونی کے رہائشی لائن کا پانی نہ آنے کے باعث آج بھی کراچي کے لوگ ہنڈ پمپ سے کھارا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

نیلم کالونی کا نام سنتے ہی زہن میں ایک ایسا خاکہ آجاتا ہے۔ کہ یہاں زندگی پرجوش غموں سے دور تمام سہولیات سے آرساتہ ہوگي، لیکن یہاں پہنچنے کے بعد وہ تمام خاکے الٹے ہوجاتے ہیں۔ کیونکہ یہ علاقہ پینے کے صاف پانی جیسی زندگی کی اہم ضرورت سے بھی محروم ہیں۔ نیلم اور شاہ رسول کالونی کے مکینوں کا کہنا تھا۔

زمانہ بیت گیا، لیکن کسی نے بھی اس علاقے کے مسائل کو حل کرنے کی۔کوشش ہی نہیں کی، کلفٹن کے بیچوں بیچ واقع نیلم اور شاہ رسول قومی اسمبلی کے حلقہ دو سو سینتالیس اور صوبائی حلقہ ایک سو گیارہ کا حصہ ہیں۔

جہاں سے پیپلزپارتی کے مرتضی وہاب، متحدہ مجلس عمل کے محمد حسین محنتی، پی ٹی آئی کے عارف علوی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store