میں الیکشن نہیں لڑنا چاہتا، فاروق ستار

میں الیکشن نہیں لڑنا چاہتا، فاروق ستار فائل فوٹو میں الیکشن نہیں لڑنا چاہتا، فاروق ستار

رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میں نے بہادر آباد والوں سے درخواست کی ہے کہ مجھے الیکشن لڑنے سے رخصت دیں۔ میں نے کہا ہے کہ الیکشن نہیں لڑنا چاہتا، میری درخواست پر شام تک فیصلہ کیا جانا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا کہ ایک ہی ایم کیو ایم پاکستان ہے، جس کا نشان پتنگ ہے۔ میں غیرمشروط اور بغیر کسی مفاد کے بہادرآباد چلاگیا اور وہاں پرتپاک استقبال ہوا۔ ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان کو بڑے دل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے میلاپ میں رکاوٹیں آئیں اور آئیں گی، جن کو ہمیں دور کرنا ہے۔ ہماری عوام میں پذیرائی ہے، مخالفین میلاپ کے خلاف سازش اور رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے۔ میلاپ میں بہادرآباد والوں کا ساتھ چاہیے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مخالفین سمجھتے تھے کہ ہمارے الگ ہونے سے ان کو ووٹ بینک حلوے کی طرح مل گیا لیکن ہمارے ایک ہونے سے مخالفین کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بہادر آباد والوں سے درخواست کی ہے کہ مجھے الیکشن لڑنے سے رخصت دیں، میں نے کہا ہے کہ الیکشن نہیں لڑنا چاہتا، میری درخواست پر شام تک فیصلہ کیا جانا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ الیکشن میں کسی قسم کی رکاوٹ کے خاتمے کیلئے مشترکہ کمیٹی بنائی گئی ہے جو کسی بدگمانی یا رکاوٹ دور کرنے کیلئے کام کرے گی۔

 

install suchtv android app on google app store