منگھوپیر میں رینجرز چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں خودکش بمبار ہلاک

رینجرز چیک پوسٹ کے قریب  فائرنگ کے تبادلے میں خودکش بمبار ہلاک فائل فوٹو رینجرز چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں خودکش بمبار ہلاک

کراچی کے نواحی علاقے منگھوپیر میں رینجرز کی چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مشتبہ خودکش بمبار ہلاک ہوگیا۔

رینجرز کے ترجمان نے کہا کہ مشتبہ خودکش بمبار نادرن بائی پاس کے قریب بلوچستان سے سندھ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم سرچ آپریشن کے دوران رینجرز اہلکاروں نے مشکوک معلوم ہونے پر اسے روکا۔

روکے جانے پر مشکوک شخص سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی اور جوابی فائرنگ سے اس کی خودکش جیکٹ دھماکے سے پھٹ گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں دو رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر نسیم پرویز کا کہنا تھا کہ رینجرز کے 71 وِنگ نے خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

دوسری جانب علاقے کو سرچ اور کلیئر کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store