ملک میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی، بلاول بھٹو زرداری کا دعوی

ملک میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی، بلاول بھٹو زرداری کا دعوی ملک میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی، بلاول بھٹو زرداری کا دعوی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی اور ہمارا مقصد پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور سینئر صحافیوں کو افطار ڈنر پر مدعو کیا گیا جس میں بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔میڈیا سے بات چیت میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کے بوجھ میں اضافہ ہوا ہے، وفاق جو رقم بجٹ میں مختص کررہا ہے وہ تک فراہم نہیں کررہا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، ہمیں طے کرنا ہے کہ یہ ملک امیروں کا تحفظ کرے گا یا غریبوں کا۔ان کاکہناتھا کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں پر صرف ایشوز کی بنیاد پر تنقید کرسکتے ہیں جبکہ ملک میں معیشت کو ازسرنو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

زیر عتاب اسد درانی کی کتاب پر انھوں نے کہا کتاب تو ابھی نہیں پڑھی پڑھنے کے بعد ہی کچھ کہہ سکوں گا۔اس سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں پانچ سالہ حکومتی کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

مراد علی شاھ کا کہنا تھا کہ ہم نے صوبے میں صحت، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر پر بہت کام کیا ۔ ان کاکہناتھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ پرائمری اینجیو پلاسٹی کراچی میں ہوتی ہے۔

install suchtv android app on google app store