اگرصاف شفاف انتخابات ہوں گے تو پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی شرجیل میمن

اگرصاف شفاف انتخابات ہوں گے تو پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی شرجیل میمن فائل فوٹو اگرصاف شفاف انتخابات ہوں گے تو پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی شرجیل میمن

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے اگرصاف شفاف انتخابات ہوں گے تو پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

کراچی میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جب تک سندھ کے غیرت مند لوگ زندہ ہیں سندھ کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا۔ ،ان کا مزید کہنا تھا جب دلیلیں ختم ہوجاتی ہیں توہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے، جو نعیم الحق نے کیا انتہائی افسوس ناک ہے، اس سے زیادہ افسوس کی بات عمران خان نے نعیم الحق کوشاباشی دی۔


صحافی نے سوال کیا کہ سندھ میں نئے صوبے کی باتیں چل رہی ہیں، جس پرسابق صوبائی وزیرنے کہا کہ ہم سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے، جب تک سندھ کے غیرت مند لوگ زندہ ہیں سندھ کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store