خیرپور سینٹرل جیل میں غیر ملکی قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

خیرپور سینٹرل جیل میں غیر ملکی قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق خیرپور سینٹرل جیل میں غیر ملکی قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

صوبہ سندھ کے شہر خیرپور کی سینٹرل جیل میں ایک غیر ملکی قیدی مبینہ طور پر دل کا دوہ پڑنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

 جاں بحق قیدی کی شناخت عبداللہ پٹھان کے نام سے ہوئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق خیرپور سینٹرل جیل میں جاں بحق ہونے والا قیدی عبداللہ پٹھان غیر ملکی تھا اور دستاویزات نہ ہونے پر سزا کاٹ رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے قیدی کا تعلق افغانستان سے تھا۔

تاہم اب تک اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں کہ مذکورہ قیدی کب سے جیل میں تھا۔

install suchtv android app on google app store