اب کراچی میں لوڈ شیدڈنگ نہیں ہوگی: میئر کراچی وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر میئر کراچی وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ اب کراچی میں لوڈ شیدڈنگ نہیں ہوگی، سوئی سدرن کے الیکٹرک کو گیس دینے پرآمادہ ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما نے اپنی پریس کانفرنس میں‌ کہا کہ سوئی سدرن کو 190 ایم ایم سی ایف جی گیس دینے کی درخواست کی، میری درخواست پرسوئی سدرن کے الیکٹرک کوگیس دینے پر راضی ہوگئی ہے، اب لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا.

انھوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ سندھ کا شکر گزر ہوں، میری اپیل پروفاقی کابینہ نےگیس کی منظوری دی.

میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ وزیراعظم نے اعلان کردیا ہے کہ اب شہرمیں لوڈشیدڈنگ نہیں ہوگی، کراچی میں اب سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا، عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ کےالیکٹرک نےدو پلانٹ بند کر رکھے ہیں، شہر کا برا حال ہے، البتہ اب وزیراعظم کے احکامات پرعمل کرنا ہوگا.

ایک سوال کے جواب میں‌ وسیم اختر نے کہا کہ ماضی کو رہنے دیں، ماضی میں بہت کچھ ہوتا رہا ہے، اب اس کا تذکرہ بے کار ہے.

 

install suchtv android app on google app store