جماعت اسلامی کا کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف 27 اپریل کو ہڑتال کا اعلان

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کچھ جماعتیں اپنی سیاست چمکانے کے لیے شہر میں احتجاج کرتی ہیں، ہم کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف 27 مارچ کو ہڑتال کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کے خلاف اب مکمل شٹرڈاؤن کریں گے، کراچی کا مسئلہ ڈھائی کروڑ عوام کا مسئلہ ہے۔

انہوں کہا کہ کچھ جماعتیں اپنی سیاست چمکانے کے لیے شہر میں احتجاج کرتی ہیں، دھوکا دینے والوں سے مزید دھوکا نہیں کھائیں گے، جب تک کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حال نہیں ہوجاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک میں پہلے بھرتیاں کرائی گئیں پھر اسے برباد کیا گیا ہم بکنے والے نہیں ہے مسئلےکا حل چاہتے ہیں، ہمیں شہریوں کی پریشانیوں کا احساس ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا تھا، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے آئل پر چلنے والے پلانٹس بھی نہیں چلائے جارہے۔

install suchtv android app on google app store