بجلی بحران: کراچی کا کسی کو خیال نہیں، وزیراعلیٰ سندھ برہم

وزیراعلیٰ سندھ فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ

زیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجلی بحران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر اجلاس ہورہے ہیں لیکن کراچی کا کسی کو خیال نہیں آرہا۔ سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک کے تنازع میں کراچی والوں کا کیا قصور ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر اجلاس ہورہے ہیں لیکن کراچی کا کسی کو خیال نہیں آرہا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے مشیر خزانہ بھی کچھ نہیں کررہے۔ سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک کے باہمی تنازع میں کراچی والوں کا کیا قصور ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کا پرافٹ اور شیئرز اپنے پاس رکھے، بورڈ آف ڈائریکٹر کا انتظام ہمیں دے دیں، پھر دیکھیں یہ ادارے کیسے کام کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ وفاق کے پاس اگر بجلی بحران حل کرنے کی صلاحیتیں نہیں تو سندھ حکومت کو اختیار دے۔

install suchtv android app on google app store