خیرپور: مسافروین میں سلنڈر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

مسافروین میں سلنڈر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق فائل فوٹو مسافروین میں سلنڈر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

خیرپور کے قریب سیہون جانے والی مسافر وین کا سلنڈر پھٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں چھ مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور کے قریب گاؤں کولاب جیل کے قریب سیہون جانے والی مسافر وین کا سلنڈر پھٹ گیا، سلنڈر دھماکہ کے باعث چھ مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال خیرپور منتقل کیا، زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہیں تاہم فوری طور پر دھماکہ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہے۔

install suchtv android app on google app store