بجلی کے معاملے پر کراچی سے بدلہ لیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

بجلی کے معاملے پر کراچی سے بدلہ لیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ بجلی کے معاملے پر کراچی سے بدلہ لیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ بجلی کی وجہ سے سندھ پریشان ہے اور کراچی سے بدلہ لیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بجلی کی وجہ سے سندھ پریشان ہے، کراچی سے بدلہ لیا گیا ہے، وزیراعظم کو 2 خط لکھ چکا ،6 دفعہ فون پر بات کرچکا ہوں، مسئلہ کے الیکٹرک اور سوئی گیس کا ہے، عدالت کا فیصلہ ہے کے الیکٹرک کو سوئی سدرن گیس دےگا۔

انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن کو 73 فیصد وفاق اون کرتا ہے لیکن وفاقی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں، وزیراعظم نےکے الیکٹرک اور سوئی سدرن کا مسئلہ مفتاح اسماعیل کے حوالے کیا، بجلی معاملے پر آج بھی مفتاح اسماعیل سے بات کرنےکی کوشش کی پر نہ ہوسکی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ایل این جی لے لیں، کیوں لے لیں، سندھ کے عوام کا پہلا حق گیس پر ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی اور پورے سندھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بہت بڑھ گئی ہے، صرف کراچی کے لوگوں سے دشمنی ہے، بجلی کے مسئلےکی وجہ سے پانی بھی کم مل رہاہے، شہر میں پانی کے لیے دو منصوبوں پر کم چل رہا ہے، یہ منصوبے مکمل ہوجائیں تو شہر میں پانی کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔

install suchtv android app on google app store