مر جاؤں گا لیکن پی ایس پی یا کسی اور جماعت میں نہیں جاؤں گا: فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار

مر جاؤں گا لیکن پی ایس پی یا کسی اور جماعت میں نہیں جاؤں گا، فاروق ستارایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے اعلان کیا ہے کہ مرجاؤں گا لیکن پی ایس پی یا کسی اور سیاسی جماعت میں نہیں جاؤں گا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم پی ایز کی وفاداریاں تبدیل کرانے کا عمل شدت سے جاری ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ مر جاؤں گا لیکں پی ایس پی یا کسی بھی سیاسی جماعت میں نہیں جاؤ ں گا۔ ایم کیو ایم اور پتنگ کو سیاست سے باہر رکھنے کی سازش ہو رہی ہے ۔ ہم نے اپنے قائد کی قربانی تک دیدی ہے۔

اب ہمارے صبر کو مزید نہ آزمایا جائے۔ پی ایس پی والے ملاقات کی دعوت اور دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ہمیں بتا دیا جائے تو ہم پی ایس پی ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے لیئے راستہ چھوڑ دیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کرانے کا دعویٰ کراچی کی حد تک غلط ہے ۔جان سے مارنے اور نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیکر ہمارے اراکین اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں۔

پریشر کے باوجود ایم کیو ایم نہ چھوڑنے والے ایم پی ایز قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے اپیل کی کہ کراچی کا مینڈیٹ چھیننے کی کوششوں کا نوٹس لیں۔

 

install suchtv android app on google app store