عمران خان، شیخ رشید کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

عمران خان، شیخ رشید کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور فائل فوٹو عمران خان، شیخ رشید کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

سندھ اسمبلی میں یہ قرارداد ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ظفر کمالی نے پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کو گالی دے کر توہین کی ہے، لہذا وہ قوم سے معافی مانگیں۔

ارکان سندھ اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان نے معافی نہ مانگی تو احتجاج کیا جائے گا۔
اس سے قبل سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ اسلام میں جوا کھیلنا کبیرہ گناہ ہے جبکہ عمران خان نے جوا کھیلنے کا بھی اعتراف کیا تھا۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ جس نے پارلیمنٹ کو لعنت بھیجی، اس کو لعنت واپس بھیجی جائے۔

واضح رہےکہ 17 جنوری کو عمران خان نے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب میں پارلیمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں جو ایک مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی پارلیمنٹ پر شدید تنقید کی اور اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا۔

اس سے قبل قومی اسمبلی میں بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کی جاچکی ہے۔

install suchtv android app on google app store