'راؤ انوار کو فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہئے،عمران مشترکہ اپوزیشن کو کمزور کرتے ہیں': بلاول

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں لوگوں کے بہت سے مسائل حل کئے لیکن ابھی ہم نے بہت سے کام کرنے ہیں، پاکستان کے عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، رکنیت سازی کی مہم جلد شروع کر رہے ہیں، ہم خدمت کی سیاست کرتے ہیں، ہم نے نوجوانوں کو سیاست میں شامل کرنا ہے اور نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نوجوان مثبت سیاست میں میرا ساتھ دیں، ہم حکومت پر تنقید کرتے رہیں گے، ویب سائٹ کے ذریعے ممبر سازی کریں گے، پیپلز پارٹی پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان بنانا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان بنانا چاہتی ہے، ملک کے 63 فیصد نوجوانوں کو مثبت سیاست میں لانا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے 6 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ انتخابات بروقت ہونے چاہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ نون لیگ کو سینیٹ انتخابات میں شکست دیں گے۔

انھوں‌ نے پولیس مقابلوں‌ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صرف سندھ نہیں، پورے ملک میں ان کاؤنٹرز کی مذمت کرتا ہوں، پولیس مقابلوں‌ پر پابندی لگنی چاہیے. وزیراعلیٰ سندھ نے فوری ایکشن لیا، تحقیقات میں راؤ انوار کو بھی دفاع کا حق ملنا چاہیے ، کسی کو مار کر دہشت گردی کو ختم نہیں کیاجاسکتا۔

 سندھ میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے، راؤ انوار کو فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہئے، عمران خان نے ہر موقع پر اپوزیشن کو تقسیم کیا، عمران خان مشترکہ اپوزیشن کو کمزور کرتے ہیں، آصف زرداری شیروں کے شکاری ہیں، نواز شریف کبھی شہباز شریف کو وزیر اعظم کا امیدوار نامزد نہیں کریں گے، شاہد خاقان عباسی کی نامزدگی پر بھی عمران خان نے اپوزیشن کو تقسیم کیا، ہم نے عام آدمی کو فائدہ پہنچانا ہے، کچھ لوگ گالم گلوچ کی سیاست کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی پورے ملک کی سیاست کر رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store