کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ذخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ذخمی سچ ٹی وی گریب

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ سپرہائی وے پرپولیس اہلکاروں کا نوجوان پرمبینہ تشدد، 

نوجوان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نےمجھ پرتشدد کیا اور پیسےبھی چھین لیے،متاثرہ نوجوان کی روتےہوئے وڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی جس پر ایس ایس پی ملیرنے ایکشن لے لیا اور نوجوان سے بدتمیزی کرنےوالے تین اہلکاروں کو معطل کردیا

ڈاکس سلطان آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کریمنل یوسف عرف پاپیا کو گرفتارلیا،

ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل برآمد کر لیا گیا،

ڈیفینس کے علاقے کالا پل چار پائی گلی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں سجاد خان نامی شہری زخمی ہو گیا،نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دائیں ٹانگ پر گولی ماری،

کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے اللہ والا ٹاون فضل الہی اسپتال کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں امین احمد نامی شخص زخمی ہو گیا،

فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے باعث پیش آیا،زخمی کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store