موذی مرض انفلوئنزا ملتان میں موت بن کر منڈلانے لگا

موذی مرض انفلوئنزا ملتان میں موت بن کر منڈلانے لگا سچ ٹی وی گریب

   موذی مرض انفلوئنزا  ملتان میں موت بن کر  منڈلانے لگا۔   زیر علاج  دو اور مریض  جان کی بازی ہار گئے ۔  جس سے  موسمی بیماری سے جان سے جانے والوں کی تعداد   انتیس ہو گئی

ملتان میں بے رحم موسمی انفلوئنزا قابو نہ آیا۔

انفلوئنزا ایچ ون این ون سے متاثرہ دو اور مریض جانبر نہ ہو سکے ۔

جن میں سے ایک کا تعلق ملتان جب کہ دوسرے کا لیہ سے ہے ۔ مزید دو ہلاکتوں سے اب تک انفلوئنزا کا شکار ہونے والوں کی تعداد انتیس ہو گئی

اسپتال انتظامیہ کے مطابق پندرہ دسمبر سے اب تک دو سو بائیس سے زائد مریضوں کو اسپتال لایا گیا۔

جب کہ زیر علاج مریضوں کی تعداد اکیس ہے ۔

اٹھارہ مریض نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں جبکہ چار مریض تشویش ناک حالت میں آئی سی یو میں داخل ہیں۔

گزشتہ دنوں میں تین مریض انفلوئنزا کے ہاتھوں جان سے گئے تھے ،

انفلوئنزا نہ صرف ملتان میں ہی عوام کو موت کے دہانے نہیں پہنچایا ۔ مریضوں کے لواحقین اور شہری خصوصی امداد کے اعلان کے منتظر ہیں۔

install suchtv android app on google app store