سندھ میں تعلیمی ایمرجنسی کا بھانڈا پھوٹ گیا

سندھ میں تعلیمی ایمرجنسی کا بھانڈا پھوٹ گیا سچ ٹی وی سکرین گریب

سندھ میں تعلیمی ایمرجنسی کا بھانڈا پھوٹ گیا سرکاری اسکولز تیزی سے بند اور نجی اسکولز تیزی سے کھلنے لگے۔سچ ٹی وی نے دستاویزات حاصل کر لیں۔

اعداد شمار کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی میں روزانہ ایک پرائیویٹ اسکول کھلنے لگا۔

2013 سے اب تک کراچی میں 1326 نئے اسکولز کراچی میں کھل گئے،جبکہ سرکاری اسکولز تیزی سے بند ہونے لگے 2013 میں 257 ،2014 میں 341،2015 میں 220، 2016 میں 322 اور2017 میں 274 نئے پرائیویٹ اسکولز رجسٹرڈ کیے گئے۔

محکمہ تعلیم کی اربوں روپے کا بجٹ بیورو کریٹس ہڑپ کرنے لگے،والدین نجی اسکولوں میں مہنگی فیس بھرنے پر مجبور محکمہ تعلیم کے اسپیشل سیکرٹری ناصر عباس سومرو نے اپنے ماتحت جونئر افسران مقرر کر دیے ،

خود گورکھ ہل ڈویلمنٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کے چارج کے مزے بھی لوٹنے لگے سندھ میں تعلیمی ایمرجینسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

تعلیمی میدان میں سندھ تمام صوبوں سے پیچھے رہ گیا۔ 

install suchtv android app on google app store