ایم کیو ایم کا نام ختم کرنا ہوگا: پرویز مشرف

 آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف

 آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا نام ختم کرنا ہوگا کیوں کہ ایم کیو ایم اور مہاجر کے نام پر ہمیں ٹارگٹ کلر، را کا ایجنٹ اور بھتہ خور کا نام ملا۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ویڈیو لنک کے ذریعے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی طرح دیگر صوبوں میں بھی قومیت کی سیاست ختم کرنا ہوگی، سندھ میں پیپلز پارٹی کو ہم ہی شکست دے سکتے ہیں اور یقیناً اسے شکست دے کر حکومت بنائیں گے جس میں ہم تعلیم اور صحت پر کام کریں گے۔

پرویز مشرف نے کہا کہ میں ایم کیو ایم اور پی ایس پی کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہو ں، پیپلز پارٹی نے بلوچوں اور سندھیوں کو مہاجروں سے لڑائی کے لیے اسلحہ دیا، ان سب کو چھوڑو میں اس مشکل سے نکالوں گا۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ بھارت ہمیں تباہ کرنا چاہتا ہے سب قومیتوں کو ایک پاکستانی قوم بننا ہوگا کیوں کہ قائد اعظم نے کہا تھا قوموں میں بٹو گے تو ختم ہوجاؤ گے۔

install suchtv android app on google app store