کراچی: سائٹ ایریا میں دھماکا، 15 افراد زخمی

سائٹ ایریا کے علاقے میں گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی فائل فوٹو سائٹ ایریا کے علاقے میں گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی

سائٹ ایریا کے علاقے میں گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی، قریب کھڑی گاڑیوں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ تین رکشوں میں آگ لگ گئی، واقعے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی میں سائٹ ایریا کے علاقے میٹروول باب خیبر کے قریب گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی، تین رکشوں میں آگ لگ گئی، کئی گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، واقعے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ مقام پر پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، کچھ افراد کی حالت تشویشناک بھی ہے، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

install suchtv android app on google app store