کراچی: لیاری میں ہوٹل پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، خواتین سمیت 3 زخمی

لیاری میں ہوٹل پر فائرنگ فائل فوٹو لیاری میں ہوٹل پر فائرنگ

شہر قائد پھر لہو لہو، لیاری کے علاقے میں ہوٹل پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، خواتین سمیت 3 افراد زخمی، ہسپتال منتقل۔

لیاری کے علاقے میں واقع علی ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خان محمد اور لائق خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق، زخمیوں میں روبینہ، بوبی اور فدا حسین شامل نامی افراد شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ بعض عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ تاحال نامعلوم دہشتگردوں کے متعلق کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ واقعہ دشمنی کا نتیجہ تھا یا دہشتگردی؟ تاحال پولیس ذرائع اس بارے میں کسی قسم کی تصدیق نہیں کر سکے۔

واضح رہے کہ کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے اب تک رینجرز اہلکار شہر قائد میں 11 ہزار 124 آپریشن کر چکے ہیں۔ آپریشنز میں گرفتار ہونے والوں نے 7 ہزار 282 افراد کے قتل کا اعتراف کیا۔

تاہم، سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں رواں سال سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جنوری سے نومبر کے دوران 30 ہزار شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے۔ 10 ماہ کے دوران 1200 شہری گاڑیوں اور 23 ہزار شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے۔

install suchtv android app on google app store