پیپلز پارٹی ہمیشہ سے مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ تب تک ترقی نہیں کرے گا جب تک مزدور کو مکمل طور پر تحفظ نہیں مل جاتا۔ ہم اچھے کام بھی کرتے ہیں مگر میڈیا میں سب برا ہی دکھایا جاتا ہے۔

کراچی میں پہلی انٹرنیشنل لیبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مزدور کو صحت کی سہولیات، ان کے بچوں کو تعلیم کی سہولیات اور اجرت اچھی ہو تو صنعت اور ملک ترقی کرتا ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پیپلز پارٹی نے مزدور دوست پالیسیاں بنائی ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری نے شہید بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو لیبر پالیسیوں کو آگے بڑھایا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کراچی کے 7 صنعتی زونز کیلئے سہ فریقی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ مراد علی شاہ نے لیبر منسٹر سندھ سید ناصر حسین شاہ کو مزدور کمیٹی کو ہیڈ کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

لیبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ ہمیشہ پیپلزپارٹی نے ہی مزدور کی بات کی ہے اور ان کو حقوق بھی دیئے ہیں۔

لیبر کانفرنس سے وزیر اطلاعات سید ناصر شاھ، تاجر رہنما سراج قاسم تیلی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

install suchtv android app on google app store