ڈاکٹر عاصم حسین کا ویڈیو پیغام

پیپلز پارٹی کراچی کے سابق کے صدر اور رہنما ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کراچی کے سابق کے صدر اور رہنما ڈاکٹر عاصم

پیپلز پارٹی کراچی کے سابق کے صدر اور رہنما ڈاکٹر عاصم پارٹی چھوڑنے کی تردید کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر کہیں نہیں جارہا ہے۔ وفادار ہوں، علاج کے بعد دوبارہ سیاست کروں گا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے پارٹی چھوڑنے کی سختی سے تردید کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی یونٹی پر یقین رکھتا ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ کر کہیں نہیں جارہا۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی میں ہی ہوں اور وفادار بھی، علاج کے بعد انشاءاللہ واپس آکر پھر سیاست کروں گا۔

 

واضح رہے کہ 17 نومبر کو گردش کرنے والی خبروں کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے پارٹی عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ ڈاکٹر عاصم نے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے رابطہ کرکے پارٹی عہدے پر کام کرنے سے معذرت کی تھی۔

ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سرجری کی وجہ سے عہدے پرکام جاری نہیں رکھ سکتا، لیکن پارٹی میں کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔

install suchtv android app on google app store