نواز شریف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں: شرجیل میمن

رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن

رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن پھر نواز شریف پر برس پڑے ۔ کہتے ہیں نواز شریف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں اورٹکراؤ کی پالیسی اپنا رکھی ہے ۔ نوا زشریف اور انکے بیٹوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، دوہرا معیار نہیں چلے گا۔

شرجیل میمن نے ایک بار پھر کیے نواز شریف پر لفظی وار۔ کراچی میں عدالت سے باہر گفت گو میں کہا کہ نواز شریف قوم کو بیوقوف بنارہے ہیں اور اداروں میں تصادم کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

شرجیل میمن نے نا م ای سی ایل میں ڈالے جانے پر بھی شکوہ کر دیا۔ کہا نواز شریف کو باہرجانے کی بھی اجازت ہے۔ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس درج ہے ، پھر بھی ان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈا لا گیا۔ انہوں نے نواز شریف اور ان کے بیٹوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ساتھ کچھ اور سلوک کیا جا رہا ہے اور ہمارے ساتھ کچھ اور۔ یہ دوہرا معیار نہیں چلے گا۔

install suchtv android app on google app store