کراچی: ایم اے جناح روڈ پر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، بچی جاں بحق

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگادی اسکرین گریپ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگادی

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر ایک بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگا دی اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں پر بھی حملہ کردیا۔

مشتعل افراد نے حادثے کے بعد آگ بجھانے کے لیے آنے والی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں پر بھی حملہ کردیا۔

ایم اے جناح روڈ سے نمائش جانے والی سڑک پر ایک نجی اسکول کے سامنے دو بسوں مں ریس جاری تھی کہ اس دوران ایک بس نے برابر سے گزرنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

حادثے کا شکار ہونے والی بچی کو اس کے والد اسکول چھوڑنے جارہے تھے۔

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگادی، جبکہ مظاہرین نے آگ بجھانے کے لیے آنے والی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں پر بھی حملہ کردیا اور لاٹھیاں اور ڈنڈے برسائے۔

install suchtv android app on google app store