کراچی: کورنگی میں آئل ٹینکر گھر میں گھس گیا، خاتون جاں بحق

کراچی: کورنگی میں آئل ٹینکر گھر میں گھس گیا، خاتون جاں بحق کراچی: کورنگی میں آئل ٹینکر گھر میں گھس گیا، خاتون جاں بحق

شہر قائد کے علاقے کورنگی عوامی کالونی میں دارالعلوم کے قریب ایک تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہو کر گھر میں گھس گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار خالی آئل ٹینکر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر مرکزی سڑک سے سروس روڈ پر چڑھتا ہوا ایک گھر میں جاگھسا، جس کے نتیجے میں گھر کی دیوار گرنے سے 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 20 سالہ نورین جاں بحق ہوگئی۔

متاثرہ خاندان کے پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ ٹینکر دیوار سے ٹکرانے کی وجہ سے زوردار دھماکا ہوا، خوش قسمتی سے ٹینکر خالی تھا جس کےباعث مزید نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

دوسری جانب گھر میں گھسنے والےآئل ٹینکر کو نکالنے کے لیے ٹریفک پولیس کی مشینری طلب کرلی گئی جبکہ عوامی کالونی پولیس نے ذمہ دار ڈرائیور اور ٹینکر مالک کی تلاش بھی شروع کردی۔

install suchtv android app on google app store