سانحہ سیہون کا ملزم کراچی سے گرفتار، سی ٹی ڈی

شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے کا ملزم گرفتار فائل فوٹو شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے کا ملزم گرفتار

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے رواں برس سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے خودکش حملے کے ملزم کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔

سی ٹی ڈی اور رینجرز حکام کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انچارج سی ٹی ڈی عامر فاروقی نے بتایا کہ سانحہ سیہون شریف کے ملزم نادر جھکرانی عرف مرشد کو منگھو پیر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

عامر فاروقی کے مطابق دہشتگرد سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جب کہ ملزم کا 5 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں اس اہم گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے سیہون میں واقع مزار پر خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store