فاروق ستار سے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کی ملاقات

فاروق ستار سے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کی ملاقات فاروق ستار سے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کی ملاقات

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر عاصم نے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا پیغام بھی پہنچایا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات پی آئی بی فاروق ستار کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں  ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وفاداریاں تبدیل کراکر مصنوعی سیاست کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اب دباؤ کی سیاست کو ختم ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ چار روز قبل ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں میڈیا نمائندوں کے سامنے ایک منشور اور ایک نشان کے تحت آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

تاہم اگلے ہی روز ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کو دباؤ کا نتیجہ قرار دیا تھا جس کے جواب میں مصطفی کمال نے بھی پریس کانفرنس کرکے ان پر الزامات کی پوچھاڑ کردی تھی۔

install suchtv android app on google app store