سب کو مل کر دہشت گردی کے مسئلے کا حل نکالنا ہے، مراد علی شاہ

سب کو مل کر دہشت گردی کے مسئلے کا حل نکالنا ہے، مراد علی شاہ سب کو مل کر دہشت گردی کے مسئلے کا حل نکالنا ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ خواجہ اظہار الحسن پر حملہ قابل افسوس ہے اور سب کو مل کر دہشت گردی کے مسئلے کا حل نکالنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی، وقار مہدی اور راشد ربانی کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی رہائش گاہ گئے اور ان سے خیریت دریافت کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ خواجہ اظہار الحسن پر حملہ افسوسناک ہے، یہ ایک قومی مسئلہ ہے اور ہم سب کو مل کر اس مسئلے کا حل نکالنا ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کو سب سے زیادہ سیکیورٹی دی ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو مزید سیکیورٹی بھی دیں گے۔ 

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خواجہ اظہار الحسن پر حملے کا منصوبہ اس شہر اور صوبے میں نہیں بنا ہوگا، انصار الشریعہ کراچی میں پلان نہیں کر رہی تاہم آپریٹ ضرور کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے کچھ تنظیموں کو واچ لسٹ پر ڈالنے کا کہا تھا لیکن بد قسمتی سے ان تنظیموں کو واچ لسٹ میں نہیں ڈالا گیا تاہم ہم نے وفاق کو کہا ہے کہ انصار الشریعہ کو بھی واچ لسٹ پر ڈالیں۔

خواجہ اظہار پر حملہ کرنے والے مبینہ دہشت گرد کے کراچی یونیورسٹی  کے طالبعلم ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جامعات کو بھی دیکھنا ہوگا کہ یہ دہشت گردوں کی افزائش گاہ تو نہیں بن گئیں۔

انہوں نے کہا کہ بغیر منصوبہ بندی کے شہر بڑھ رہا ہے اور کوسموپولیٹن شہر کی حیثیت سے ہر زبان کا شخص اور باہر کے لوگ یہاں رہتے ہیں اور کراچی جیسے شہر میں اور اردگرد کون رہ رہا ہے پتا نہیں چلتا۔

install suchtv android app on google app store