بلاول بھٹو نے پیپلز ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا

بلاول بھٹو پیپلز ایمبولینس سروس کا افتتاح کر رہے ہیں اسکرین گریپ بلاول بھٹو پیپلز ایمبولینس سروس کا افتتاح کر رہے ہیں

بلاول بھٹو نے پیپلز ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا، کہتے ہیں ٹھٹھہ اور سجاول کے بعد دوسرے شہروں میں سروس کا آغاز کریں گے، پیپلز پارٹی عام آدمی کو سہولیات دینا چاہتی ہے۔

پیپلز ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سروس کا افتتاح کیا، ابتدائی طور پر 25 ایمبولینس سے ٹھٹھہ اور سجاول ضلعے کے لئے سروس شروع کی جا رہی ہے، سروس سندھ حکومت اور امن فاؤنڈیشن نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کی ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا نظریہ عوام کی خدمت ہے، ایمبولیس سروس ہمارا ویژن ہے جس کا دائرہ پورے صوبے میں پھیلائیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس محدود وسائل ہیں اس لئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

پیپلز ایمبولینس میں ہمہ وقت ایک ڈاکٹر، پیرا میڈیکل سٹاف اور جدید سہولیات دستیاب ہوں گی جن میں جان بچانے کی ادویات اور آلات بھی موجود ہوں گے۔

 

install suchtv android app on google app store