حکومت کا 14نومبر کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن بھی جاری

حکومت نے 14نومبر کو چھٹی کا اعلان کر دیا فائل فوٹو حکومت نے 14نومبر کو چھٹی کا اعلان کر دیا

سندھ کے مختلف اضلاع میں ضمنی انتخابات کے باعث ڈپٹی کمشنر ضلع ساؤتھ نے چھٹی کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونین کمیٹی 13 کہکشان کلفٹن کے علاقے میں کل عام تعطیل ہوگی، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر کے علاقے میں بھی کل عام تعطیل ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کل انتخابات کی وجہ سے یوسی 13 میں چھٹی ہوگی، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے کہاکہ چھٹی کا فیصلہ ووٹرز کےلئے کیا گیا ہے، الیکشن کمشنر سندھ کی ہدایات پر چھٹی دی گئی ہے۔ ووٹر کو باآسانی ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store