معروف رہنما کے گھر پر کریکر حملہ

معروف رہنما کے گھر پر کریکر حملہ فائل فوٹو معروف رہنما کے گھر پر کریکر حملہ

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) سندھ کے صدر و چیئرمین صوبائی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر حملہ ہوا ہے۔

منگل کو پی پی رہنما نثار کھوڑو کی لاڑکانہ میں واقع نظرمحلہ روڈ پر رہائش گاہ پر کریکر پھینکا گیا، تاہم کریکر پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو افراد نے گھر کے اندر کریکر پھینکا اور واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب صوبائی صدر نثار کھوڑو نے پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

install suchtv android app on google app store