کراچی ایئر پورٹ پر اچانک الرٹ کیوں جاری کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

کراچی ایئر پورٹ فائل فوٹو کراچی ایئر پورٹ

طوفانی بارش کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا،جس میں محفوظ فلائٹ آپریشن کےدوران ہنگامی اور حفاظتی اقدامات کی ہدایات کی گئیں ہیں۔

کراچی میں طوفانی بارش کے پیش نظر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ہدایات جاری کردیں۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے محفوظ فلائٹ آپریشن کےدوران ہنگامی اورحفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رن ویزاور ٹارمک ایریاز میں جمع پانی کی نکاسی کو فوری ممکن بنایا جائے۔

پی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر پانی کی موجودگی سےطیاروں کے پھسلنے کا خدشہ رہتا ہے، جناح ٹرمینل پراحتیاطی تدابیرکو یقینی بنایا جائے۔

ہلکے وزن کےفکس ونگز،روٹری ونگزجہازوں کومحفوظ مقامات پرپارک کردیا گیا ہے اور چھوٹے ساخت کے طیاروں کے ساتھ اضافی وزن باندھے گئے ہیں۔

خیال رہے کراچی میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کاسلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ کل 31 اگست تک جاری رہے گا۔

install suchtv android app on google app store