سندھ: سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت فائل فوٹو سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق بلوچ کنواں 2 سے 388 بیرل یومیہ خام تیل اور 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ کنواں 2 کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی، مزید بتایا کہ 3920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ سنجھورو بلاک کے سمیر فارمیشن میں مزید کنویں کھودنے کا ارادہ ہے۔

واضح رہے کہ 29 جولائی کو ہنگری کی آئل اینڈ گیس پبلک لمیٹڈ کمپنی (ایم او ایل) نے خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔

install suchtv android app on google app store