اربوں روپے کراچی سے کما کر پیپلز پارٹی نے شہر کو ایک قطرہ پانی نہیں دیا: مصطفیٰ کمال

 مصطفیٰ کمال فائل فوٹو مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمیں حکمرانوں سے شکایت ہے لیکن ہم ریاست کے خلاف بات نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ چالیس سالوں سے کوٹہ سسٹم کے نام پر ہم پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ آج بدنظر لوگوں کی ہماری سات سیٹوں پر بھی نظر ہے۔

اورنگی ٹاؤن میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت عوامی جلسے سے خطاب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا اربوں روپے اس شہر سے کما کر پیپلز پارٹی نے شہر کو ایک قطرہ پانی نہیں دیا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج پیپلز پارٹی مقررہ کوٹے پر بھی ہمیں نوکریاں نہیں دے رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت شہر کو صحیح گننے پر بھی تیار نہیں ہے۔

امین الحق کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے جھوٹے وعدے کیے گئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے سے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

install suchtv android app on google app store