محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں 144 نافذ کرنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا فائل فوٹو محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا، مظاہروں، احتجاج اور ریلیوں میں 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

سندھ میں دفعہ 144 کے نفاذ کیلئے صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پرتشدد احتجاج کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے، اب سے مظاہروں، احتجاج اور ریلیوں میں چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں فوج تعینات کرنےکی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، فیصل آباد میں اہم شخصیات کے گھروں پر رینجرز تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store