کے ایم سی نے نور جہاں کا گوشت فروخت کرنے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی

 کے ایم سی نے نور جہاں کا گوشت فروخت کرنے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی فائل فوٹو کے ایم سی نے نور جہاں کا گوشت فروخت کرنے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی

کراچی میٹرپولیٹن کارپوریشن نے کراچی زو کی انتقال کرجانیوالی ہتنی نور جہاں کا گوشت فروخت کرنے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔

کے ایم سی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ہتھنی کے گوشت کی فروخت سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کے گوشت کی فروخت کی خبریں پھیلانے کا مقصد کے ایم سی اور ملک کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش ہے، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کی مانیڑنگ شروع کردی گئی ہے۔

ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کہا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کا پوسٹ مارٹم اور تدفین عالمی ماہرین اور ڈاکٹرز کی نگرانی میں کیا گیا، جانوروں کی فلاح و بہبود اور صحت کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم فور پاز کی ٹیم کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کے پوسٹ مارٹم اور تدفین کے ایک ایک لمحے کی فوٹیج اور تصاویر کے ایم سی کے پاس محفوظ ہیں، چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں کے گوشت کی فروخت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

install suchtv android app on google app store