پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کراچی پولیس نے گرفتار کر لیا

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی مرکزی رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے  کہ تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا گیا، ظلم اور جبر کا یہ نظام کسی طور قبول نہیں ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے علی زیدی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اغوا کا واقعہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وردی اور سادہ لباس اہلکار سیکریٹریٹ میں مشاورتی اجلاس کے دوران آئے اور علی زیدی کو اپنے ساتھ لے گئے۔

فردوس شمیم نقوی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی اور موبائل فون اپنے ہمراہ لے گئے۔

install suchtv android app on google app store