ایم کیو ایم پاکستان کا مردم شماری پر تحفظات کا اظہار

خالد مقبول صدیقی فائل فوٹو خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ جن چیزوں کا خدشہ تھا وہی کچھ ہورہا ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے زیر صدارت بہادرآباد مرکز پر ہوا جس میں مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال ، ضمنی بلدیاتی الیکشن اور مردم شماری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایم کیو ایم کی جانب سے مردم شماری کے عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ جن چیزوں کا خدشہ تھا وہی کچھ ہورہا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کئی علاقوں میں مردم شماری کا عملہ اب تک نہیں پہنچ سکا، متعدد علاقوں میں ایک عمارت کے تمام رہائشیوں کو ایک ہی فرد گنا گیا ہے جبکہ وزیراعظم سے ملاقات میں اس ایشو کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store