کراچی، فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن جاں بحق

کراچی، فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن جاں بحق فائل فوٹو کراچی، فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن جاں بحق

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 کے قریب فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت مولاناعبدالقیوم صوفی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کہ مقتول مولانا عبدالقیوم صوفی پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن تھے ساتھ ہی جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹرکے مہتمم بھی تھے۔

پولیس کا مزید بتانا ہے کہ مقتول نمازپڑھا کرواپس گھر آرہے تھے کہ انہیں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے نشانہ بنایا۔

install suchtv android app on google app store