سابق اور موجودہ حکمرانوں کی پالیسی میں کوئی فرق نہیں: حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان فائل فوٹو حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سابق اور موجودہ حکمرانوں کی پالیسی میں کوئی فرق نہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اپنی عیاشیاں چھوڑنے کے لئے تیار نہیں، تمام حکمران بوجھ عوام پرڈال دیتے ہیں، حکمران طبقے کی عیاشیوں کی وجہ سے ہمارایہ حال ہوا ہے، عوام کو جاہل بنانے میں حکمران طبقے کا بڑا ہاتھ ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی، حکمران طبقے نے ہمیں دلدل میں دھکیل دیا، سابق اور موجودہ حکمرانوں کی پالیسی میں کوئی فرق نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکرمان خود عیاشیاں کرتے ہیں اور پٹرول بم عوام پر پھینکتے ہیں، آئی ایم ایف حکمرانوں سے مراعات کم کرنے کا کیوں نہیں کہتا؟۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کو 15 دن ہوگئے، معاملہ اب تک اٹکا ہوا ہے، جماعت اسلامی ایک ایک ووٹ کا تحفظ کرے گی، یوسیز کے ضمنی الیکشن میں مخالفین کو شکست دیں گے، کراچی کے عوام نے ہم پر اعتماد کیا، ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

install suchtv android app on google app store