سندھ بلدیاتی انتخابات: سندھ کے تمام تعلیمی اداروں بند کرنے کااعلان

سندھ بلدیاتی انتخابات: سندھ کے تمام تعلیمی اداروں بند کرنے کااعلان فائل فوٹو سندھ بلدیاتی انتخابات: سندھ کے تمام تعلیمی اداروں بند کرنے کااعلان

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے تیاری مکمل کرلی، اسکول اور کالجز میں کل (ہفتہ کو) عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔محکمہ تعلیم سندھ نے اتوار 15 جنوری کو کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلیں۔اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کو تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق نوٹیفکشین کا اطلاع محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ماتحت چلنے والے تمام اداروں پر ہوگا۔

کالجز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں ہفتہ 14 جنوری کو کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جنوری کو ہونیوالے انتخابات قبول نہیں کئے جائیں گے، جس کے بعد سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات ملتوی کرنے کیلئے خط لکھا۔

الیکشن کمیشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 15 جنوری کو ہی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store