سندھ حکومت کا کراچی اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا حکم معطل کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فائل فوٹو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا حکم نامہ معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ حکومت نے کراچی کے ضلع شرقی، کورنگی اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے حکم نامے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تینوں ایڈمنسٹریٹرز کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت ایڈمنسٹریٹرزکو ہٹانے کے معاملے میں ایم کیو ایم کو بھی اعتماد میں لے گی۔

الیکشن کمیشن نے تینوں افسران کی تعیناتی کو خلاف ضابطہ قرار دیا تھا جب کہ سندھ ہائیکورٹ نے اس معاملے پر کل چیف سیکرٹری سندھ اور سیکریٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

install suchtv android app on google app store